شمال کی جانب ٹانگیں کر کے سونا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2233
السلام علیکم میر سوال یہ ہے کہ پاکستان میں خانہ کعبہ کے احترام میں مغرب کی طرف ٹانگیں کر کے سونا اور لیٹنا منع ہے؟بزرگ شمال کی جانب بھی منع کرتے ہیں اور اُن کو وجہ معلوم نہیں۔ پاکستان میں شمال کی جانب ٹانگیں کر کے سونا جائز ہے؟

  • سائل: ایاز علیمقام: گجرانوالہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 نومبر 2012ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

جاگتے ہوئے یا سوتے وقت قبلہ کی طرف پاؤں نہ کریں اور اپنی بیت الخلاء میں نہ منہ قبلہ کی طرف کریں نہ ہی پیٹھ۔ لہذا قبلہ رخ کے علاوہ تینوں اطراف ٹانگیں کر کے سونا جائز ہے کوئی ممانعت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔