جان بوجھ کر قرض نہ دینے والے کے لیے شرعی حکم کیا ہے؟


سوال نمبر:2234
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اسلام میں مقروض کو قرض جلد از جلد واپس کرنے کی کافی نصیحتیں ہیں، جس نے قرض دیا ہے اُسے کیا نصیحتیں کی ہیں۔ جب کہ لوگ اُس کے پیسے واپس نہ کر رہے ہوں، سب کے سب آسودہ حال ہوں، جان بوجھ کر اُس کے پیسے نہ دے رہے ہوں۔ وہ صبر کا دامن کس اُمید سے پکڑے رکھے؟

  • سائل: ایاز علیمقام: گجرانوالہ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 19 نومبر 2012ء

زمرہ: معاملات

جواب:

جس نے لوگوں کو قرض دے رکھا ہو اور لوگ خوشحال ہونے کے باوجود بھی اگر اس کا قرض واپس نہ کریں تو وہ دو صورتیں اپنائے۔ پہلے وہ بااثر افراد کے ذریعے ان سے بات چیت کرے تاکہ وہ اس کی رقم واپس کر دیں اگر پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو قانونی کاروائی کر سکتا ہے، عدالت سے رجوع کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔