جواب:
کوئی بھی کام جو آپ پر فرض ہے، اس کو ادا کرنے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔ جتنا جلدی ہو سکے اس کام کو ادا کریں، اگر پھر بھی کوئی کام بھول جائے تو اس کے یاد آنے پر جلدی ادا کریں۔اب اگر کوئی شخص ایسے کام ادا کیے بغیر فوت ہو جائے، تو اس کے بعد کا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد ہو جاتا ہے، مالک کی مرضی ہے، اس بندے کو معاف کرے یا پکڑ کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔