اہل بیت کے حالات زندگی کا تفصیلی مطالعہ کہاں سے کروں؟


سوال نمبر:2330
السلام علیکم میں نے اہل بیت کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیانات سنے ہیں۔ میرے دل میں خواہش ہے کہ آئمہ اہل بیت کے حالات زندگی کا مطالعہ کروں۔ مجھے اس سلسلے کوئی تفصیلی کتب بتائیں؟

  • سائل: محمد جنید انورمقام: پاکپتن شریف
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2012ء

زمرہ: فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:

اللہ تعالی آپ کے مطالعہ میں برکتیں عطا فرمائے، اس مطالعہ کو آپ کے لیے اور دوسروں کے لیے فائدہ مند بنائے۔ آمین۔ آپ محمد بن جریر طبری کی "تاریخ الامم والملوک" ابن کثیر کی "البدایہ والنہایہ" اور محمد بن سعد کی "الطبقات الکبری" کا مطالعہ کریں۔ یہ کتابیں عربی میں ہیں، لیکن ان کا ترجمہ بھی ہو گیا ہے، آپ انہیں آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔

اس موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
کی کتب کا مطالعہ کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔