کیا قبول اسلام کا اعلان کرنا ضروری ہے؟


سوال نمبر:2360
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ جب کوئی شخص دل سے اسلام قبول کر لے، پھر نماز، زکوۃ اور روزے بھی رکھے، لیکن اپنے خاندان کے ڈر کی وجہ سے اپنے مسلمان ہونے کا اعلان نہ کرے، تو کیا ایسا شخص مسلمان کہلائے گا؟

  • سائل: مستقیم چودھریمقام: ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

زمرہ: دعوت و تبلیغ

جواب:

اگر تو اس کو جان جانے کاخطرہ ہے، پھر تو چھپا سکتا ہے اور مسلمان ہی کہلائے گا۔ لیکن بہتر ہے اعلان کر دے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اگر اس نے کسی غلط مقصد کے لیے اپنا مسلمان ہونا چھپا رکھا ہے تو پھر جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔