جواب:
عقیق سمیت تمام پتھر ہر مسلمان مرد وعورت کے لیے پہننا جائز ہیں، شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔ ان کا ناموں اور ستاروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اگر کوئی ایسی باتیں کرتا ہے یہ اس کی جہالت ہے، لیکن افسوس آج کل ایسی جاہلانہ باتیں کرنے والے ٹی وی چینلز پر بھی آ چکے ہیں، جو لوگوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں لیکن دینی تعلیم سے دوری کی وجہ سے لوگ اس طرح کے جاہل لوگوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور ان کی جاہلانہ باتوں میں آجاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔