عمرے پر حلق کس صورت میں واجب ہوتا ہے؟


سوال نمبر:2410
السلام علیکم براہ مہربانی یہ بتا دیں کہ اگر سر پر بال بالکل نہ ہوں، مثلاً ایک دن پہلے ہی حلق کروایا ہو تب بھی کیا دوسرے عمرے پر حلق واجب ہو گا؟ نیز اس کی کیا صورت ہوگی؟

  • سائل: حسسان بن آصفمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

زمرہ: عمرہ کے احکام و مسائل

جواب:

ایک عمرے پر ٹنڈ کروا دے تو دوسرے تک جو بھی تھوڑے تھوڑے بال نکلیں گے ان پر استرا لگوا لیں جو بھی بال ہونگے آپ کا واجب ادا ہو جائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔