خواب میں‌ کپڑوں‌ پر خون کے چھینٹے پڑنا کیسا ہے؟


سوال نمبر:2470
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ خواب میں کپڑے پر خون کے چھینٹے پڑتے دیکھنا کس طرف اشارہ ہے۔ خون کو کسی پرنالہ سے گرتے دیکھ کر مجھے یہ گمان ہوتا ہے کہ خون یہاں سے آ رہا ہو گا پھر میں کہتا ہوں کہ سورۃ فاتحہ سب مل کر پڑھتے ہیں۔

  • سائل: محسن جاویدمقام: یو اے ای
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2013ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

اپنے کاروبار یا ملازمت پر غور کریں اور دیکھیں کہ کہیں کوئی خرابی تو نہیں ہو رہی ہے یا ہونے کا خدشہ تو نہیں ہے، اس کے علاوہ حسب توفیق صدقہ خیرات کر دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔