کیا نامحرم لڑکی کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر:2517
السلام علیکم، میرا سوال یہ ہے کہ کیا نامحرم لڑکی کو دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جیسا کہ اکثر راہ چلتے نظر پڑ جاتی ہے بعض دفعہ نامحرم جیسے کے بھابھی، کزن وغیرہ سے بات کرنی پڑ جاتی ہے تو اگر اس دوران وضو ہو تو کیا وہ ٹوٹ جائے گا؟ براہ مہربانی قرآن اور حدیث سے دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

  • سائل: امیر علیمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2013ء

زمرہ: وضوء  |  عبادات

جواب:

نا محرم لڑکی پر نظر پڑنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، لیکن اگر کسی کو انزال ہو جائے تو پھر وضو باقی نہیں رہے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔