جواب:
جس طرح بچوں کو آپ لوگ گھر تبدیل کرنے کے بعد نئی جگہ سکول میں بھی نئی جگہ داخل کرواتے ہیں اور باقی معلاملات کا بھی حل نکال لیتے ہیں تو اسی طرح قرآن پاک کی تعلیم کے لیے بھی کوئی مناسب جگہ تلاش کر لیں، اس سے فائدہ ہو گا۔ لیکن یہ خیال رکھنا قرآن پاک کا ترجمہ کسی صحیح العقیدہ سے پڑھنا تاکہ آپ لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔ لہذا وقت میسر ہے تو کوئی مناسب جگہ تلاش کر لیں۔ تاکہ آپ کی والدہ اللہ تعالی کے کلام کو سمجھ سکیں۔ آپ جگہ ڈھونڈنے کی پوری کوشش کریں اس کے باوجود اگر کوئی جگہ نہ ملے تو گناہ نہیں ہو گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔