کیا دو بیویوں کو ایک گھر میں‌ رکھنا جائز ہے؟


سوال نمبر:2588
السلام علیکم میرا سوال یہ ہےکہ میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں کیا میں دونوں بیویوں کو ایک گھر میں الگ الگ کمروں میں رکھ سکتا ہوں کیوں کہ میں الگ گھر میں رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہوں جبکہ دونوں بیویاں ایک گھر میں رہنے کے لیے بخوشی راضی ہیں۔ رہنمائی فرمائیں۔

  • سائل: محمد محمود صدیقیمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 22 مئی 2013ء

زمرہ: زوجین کے حقوق و فرائض

جواب:

دونوں بیویوں کو الگ الگ کمروں میں ایک ہی گھر میں رکھ سکتے ہیں، اس میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔ لیکن ان کے درمیان مساوی سلوک رکھیں اور ان دونوں کے حقوق پورے کریں، ان میں سے کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو۔ اگر دونوں ایک گھر میں رہنے پر راضی ہیں یہ تو بہت اچھا ہے۔ ورنہ درمیان میں ایک دیوار کھڑی کر کے الگ الگ رکھ سکتے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔