جواب:
یہ سب جاہلانہ باتیں ہیں۔ مصلی فولڈ کرنے یا نہ کرنے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ ضرورت ہو تو فولڈ کر کے رکھ دیں، اگر اسی طرح پڑا رہے پھر بھی کوئی قباحت نہیں۔ باقی رہا ایک کونے سے فولڈ کرنا اس کا تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ شیطان نماز پڑھنے لگ جائے تو اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ یہ سب فضول باتیں ہیں جو بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مشہور ہو گئی ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔