پیشاب کا مریض شرعی امور کیسے ادا کرے گا؟


سوال نمبر:2651
السلام و علیکم میرا سوال یہ ہے کہ پیشاب کا مریض نماز، قرآن پاک کی تلاوت اور دیگر شرعی امور کیسے ادا کرے گا؟

  • سائل: اکرام اللہمقام: ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 20 جولائی 2013ء

زمرہ: وضوء  |  نماز  |  طہارت

جواب:

پیشاب یعنی سلسل بول کا مریض ہر نماز کے لیے نیا وضو کرے گا۔ اس وضو کے ساتھ قرآن پڑھے اور باقی ذکر اذکار کرتا رہے اور نوافل بھی ادا کرے۔ لیکن جب اگلی نماز کا وقت شروع ہو جائے گا تو وہ دوبارہ وضو کرے گا۔ مثلا مذکورہ مریض نماز ظہر کے لیے وضو کرے تو وہ نماز ظہر ادا کرنے کے بعد اسی وضو سے تلاوت قرآن مجید اور باقی نفلی عبادت جس کے لیے وضو کی ضرورت ہوتی ہے جاری رکھ سکتا ہے۔ لیکن جب نماز عصر کا وقت ہو گا تو وہ نماز عصر کے لیے نیا وضو کرے گا۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
سلسل بول کی بیماری میں نماز کیسے ادا کی جائے گی؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔