سوال نمبر:2665
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری بہن کے شوہر نے غصے میں ایک بار کہا کہ جاؤ میں نے تم کو طلاق دی اس کے بعد وہ میری بہن کو گھر لے گئے اگلے دن ان کی بیرون ملک جانے کے لیے فلائٹ تھی۔ ہم نے سنا ہے کہ اگر شوہر ایک بار طلاق دے کے 3 مہینے کے اندر رجوع نہ کرے تو خود بخود 3 طلاقیں پوری ہو جاتی ہیں اور رجوع کا مطلب کیا یہ ہے کہ وہ اپنے گھر لے جائے یا کچھ اور جبکہ میری بہن کو کسی نے بتایا کہ جسمانی رجوع کرے گا تب ہی باقی طلاقیں نہیں ہوں گی۔ جناب وہ تو اتنی دور بیٹھے ہیں کہ ان کے پاس ابھی اتنے پیسے نہیں کہ وہ پاکستان آ سکیں۔ برائے مہربانی اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
- سائل: عابدہمقام: اوکاڑہ، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء
جواب:
رجوع، زبانی، تحریری، یا جسمانی تینوں صورتوں میں سے کسی طرح بھی کیا جا سکتا
ہے۔ اگر وہ گھر لے گئے تھے تو رجوع ہو گیا۔ اگر نہیں کیا تھا تو فون پر بھی رجوع کر
سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
✍️ مفتی تعارف
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔