کیا عصر سے مغرب کے درمیان پانی نہیں‌ پینا چاہیے؟


سوال نمبر:2675
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا عصر سے مغرب کے درمیان پانی وغیرہ نہیں پینا چاہیے۔ کیا بزرگان دین کا اس بارے میں کوئی عمل یا احتیاط رہی ہے۔

  • سائل: بختیار حسینمقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

زمرہ: خور و نوش

جواب:

شریعت میں عصر اور مغرب کے درمیان پانی پینے سے کہیں منع نہیں کیا گیا نہ ہی کسی صاحب عقل نے منع کیا ہے۔ یہ جاہلانہ باتیں ہوتی ہیں جو معاشرے میں مشہور ہو جاتی ہیں، ان کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہوتی، لہذا عصر اور مغرب کے درمیان پانی پی سکتے ہیں، جائز ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔