فقہ کے بڑھتے ہوئے مسائل پر کیسے غلبہ پایا جائے؟


سوال نمبر:2730
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ لوگ دین سے دور ہو رہے ہیں۔ علماء اہلسنت آپس میں‌ لڑتے جا رہے ہیں۔ اس لیے آج کے نوجوان صحیح راستے کی کیسے شناخت کریں جبکہ علماء حقائق کو جانتے ہوئے بھی تقسیم ہو رہے ہیں۔ اور اسی طرح میری یہ بھی رہنمائی فرمائیں کہ فقہ کے بڑھے ہوئے مسائل پر کیسے غلبہ پایا جائے؟

  • سائل: مصطفی شاکرمقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: فقہ اور اصول فقہ

جواب:

ہمیں قرآن وحدیث کو اچھی طرح سمجھنا ہو گا اور ایمانداری کے ساتھ ان علماء کرام کو Follow کرنا ہو گا اور انہی کی Support کرنی ہو گی جو اسلام کو قرآن وحدیث صحابہ کرام، اہل بیت اطہار، ائمہ فقہ اور محدثین اور صوفیاء کرام کے مشن کے مطابق پھیلا رہا ہے۔ یعنی علماء ربانی کی پیروی کرنی ہو گی، ان کا ساتھ دینا ہو گا اور علماء سو کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی یعنی جو لوگ دین کے نام پر اپنی اپنی دکانداریاں چمکاتے ہیں اور غلط لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں۔ اس روش پر چلتے ہوئے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔