کیا حالت روزہ میں دانت نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال نمبر:2743
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ کیا رمضان کے روزے کے دوران دانت نکلوانے کی صورت میں‌ روزہ ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ دانت سے خون بھی نہ نکلا ہو؟

  • سائل: محمد نصیر الدینمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

زمرہ: روزہ

جواب:

اگر دانت نکلوانے سے خون، گوشت یا دوائی کے کسی قسم کے ذرات حلق سے نیچے نہ اتریں تو دانت نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ بہتر تو یہی ہے کہ ہنگامی حالات نہ ہو تو افطاری کے بعد ہی دانت نکلوانا بہتر ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔