عدم توجہ سے اللہ کے بارے میں‌ منفی کلمات نکلنے سے کیا ایمان ضائع ہو جاتا ہے؟


سوال نمبر:2795
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے بے دھیانی میں ایک محفل میں دعا نہ قبول ہونے اور اللہ تعالی کے بارے میں منفی کلمات کہہ دیے۔ میں اپنی بات پر بہت نادم ہوں اور اللہ تعالی سے معافی مانگ رہا ہوں۔ مجھے بتائیےکہ کہیں میرا ایمان تو ضائع نہیں ہو گیا؟

  • سائل: محمد سعدمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

زمرہ: ایمانیات

جواب:

اللہ تعالی سے معافی مانگیں اور سچی توبہ کریں۔ رب کریم کی مرضی قبول کرے یا نہ کرے۔ بہرحال ہمیں اس کی غفور الرحیم سے معافی اور رحمت کی امید رکھنی چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔