جواب:
پڑھنے کے وقت پڑھیں اور شوہر کے حقوق پورے کرنے کے وقت حقوق پورے کریں، ایک ہی کام میں گم ہو کر نہ رہ جائیں۔ ہر کام کے کرنے کی ایک حد ہوتی ہے اس کے اندر رہتے ہوئے کیا جائے تو کوئی ممانعت نہیں ہے۔ آپ کوئی ایسا بندوبست کریں کہ پڑھنے کے لیے بھی کوئی وقت رکھ لیں، امید ہے شوہر بھی منع نہیں کرے گا۔ ایسی بہت سی مثالیں ہیں کہ لڑکے لڑکیاں شادی کے بعد بھی اپنی تعلیم جاری رکھتے ہیں اور انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔