کنیت کسے کہتے ہیں؟


سوال نمبر:2886
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے “کنیت“ کیا ہے؟ اس بارے میں بتائیں۔

  • سائل: سدرہ کاظمیمقام: سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 14 اکتوبر 2013ء

زمرہ: متفرق مسائل

جواب:

ماں، باپ، دادا، بیٹا، بیٹی، خالہ، پھوپھی وغیرہ کی طرف نام منسوب کرنے کو کنیت کہتے ہیں۔ جیسے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کے بیٹے کا نام قاسم ہونے کہ وجہ سے آپ کو (ابو القاسم) بھی کہتے ہیں۔ مزید مثالیں۔ ابو الحسن، ابن الہثم، ابو ہریرہ، ابو حنیفہ، ابن مسعود، عم رسول، ابن عم رسول وغیرہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔