جواب:
عام لوگوں کے سارے خواب سچے نہیں ہوتے خواہ دن میں آئیں یا رات کو آئیں۔ اور جو کچھ خواب میں نظر آتا ہے ہوباہو سارا اسی طرح بھی نہیں ہوتا۔ نظر کچھ اور آتا ہے اس کی تعبیر کچھ اور ہوتی ہے۔ لہذا سارے خواب سچے نہیں ہوتے۔ اگر آپ کو بھولنے کی بیماری ہے تو آپ درج ذیل آیت مبارکہ کا کثرت سے ورد کیا کریں۔
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىo
(الاعلی، 87 : 6)
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔