جواب:
جوں جوں آبادی بڑھتی جا رہی ہے توں توں مسائل میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس لیے اگر سعودی حکومت بار بار حج کرنے پر پابندی لگائے تاکہ سب کو موقع ملے یا مختلف ملکوں کے لیے آبادی کے مطابق مختلف کوٹے رکھ دے تو اس طرح کی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ جائز ہے کیونکہ انتظامات کے مطابق ہی لوگ فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔