سوال نمبر:2907
السلام علیکم میرے شوہر کو کچھ دن پہلے خواب آیا تھا بقول ان کے میں نے خواب میں ایک سانپ دیکھا پہلے میں اس سے ڈر جاتا ہوں پھر میں سوچتا ہوں کہ نیشنل جیو گرافک میں بھی تو سانپ پکڑتے ہیں ان کو تو کچھ نہیں کہتے۔ میں سانپ کو پکڑتا ہوں تو وہ مجھے ڈنک مار لیتا ہے۔ جب ان کو یہ خواب آیا تو ان کی طبیعت خراب تھی ان کو بخار تھا۔ دوسری رات ان کو خواب آیا کہ ہمارے ہاں دو جڑواں بیٹے پیدا ہوئے ہیں۔ ان دونوں خوابوں کی تعبیر بتا دیں میں بہت پریشان ہوں کیوں کہ پہلے خواب میں ان کو سانپ نظر آیا اور میں نے آپ کی ہی ویب سائٹ میں پڑھا تھا کہ بیماری میں سانپ نظر آنا موت کی علامت ہے۔
- سائل: نصرت جاویدمقام: پاکستان لاہور
- تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء
جواب:
اگر خواب میں دیکھا کہ اس کے ہاں بہت سے پیدا ہوئے ہیں تو دلیل غم وخزن ہے۔
مگر پیدا ہونے والے بچے مذکر ہوں تو انجام کا درست ہو گا اور مونث ہوں تو انجام برا
ہو گا۔
مزید
مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
خواب میں سانپ یا سپولیئے دیکھنا کیسا ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
✍️ مفتی تعارف
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔