جواب:
آپ اپنی طرف سے جتنا بہتر پڑھ سکتی ہیں پڑھیں کیونکہ آپ پڑھ کر کسی کو سنائیں گی تو قرآن پاک درست پڑھنے کے قابل ہوں گی۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ مشق کریں تاکہ جو کمی بیشی ہے نکل جائے۔ کوئی بھی کام سیکھنے کے لیے وہ کام کرنا ضروری ہوتا ہے اگر بندہ ڈرتا رہے کبھی بھی کام نہیں سیکھ سکتا۔ لہذا آپ زیادہ سے زیادہ مشق کریں تاکہ آئندہ کے لے آپ درست قرآن پاک پڑھ سکیں۔ سیکھنے کے دروان اگر کوئی غلطی ہو بھی جائے تو اللہ تعالی معاف فرمائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔