نادِ علی کیا ہے؟


سوال نمبر:2918
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ نادِ علی کیا ہے؟ ناد علی کا شان نزول اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ برائے مہربانی حوالہ جات کی روشنی میں اس کا تفصیلی جواب دیں۔

  • سائل: شاہد علیمقام: نا معلوم
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

زمرہ: فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:

ناد علی کے لفظی معنی ہیں علی کو بلاؤ یا ان سے مدد طلب کرو۔ ناد امر کا صیغہ ہے جس کے معانی ہیں پکار، دعوت، عزیمت، بلاوا، منادی، دہائی۔ ناد علی ایک دعا ہے۔ جس کا پڑھنا جائز ہے۔ یہ معلوم نہیں کس نے لکھی ہے، کب لکھی گئی ہے بہر حال اس میں ایسی چیز نہیں جو پڑھنی جائز نہ ہو۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔