(میرا جتنی عورتوں‌ سے نکاح ہوگا ان کو طلاق) کہنے والا کبھی نکاح‌ کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:2928
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی نے ایسے کہا ’’میرا جتنی عورتوں سے نکاح ہوگا ان کو طلاق ہو پھر بولا تین دفعہ طلاق ہو‘‘ کیا ایسا آدمی زندگی میں‌ کبھی کسی سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟

  • سائل: فرید شاہمقام: پشاور
  • تاریخ اشاعت: 19 اپریل 2014ء

زمرہ: طلاق  |  نکاح

جواب:

ایسا آدمی ساری عمر میں جب بھی نکاح کرے گا تو اس کی بیوی کو تین طلاقین واقع ہو جائیں گی۔ اس لیے بہتر ہے نکاح ہی نہ کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔