کیا کسی غیر محرم لڑکی سے ہم مکتب ہونے کی وجہ سے دوستی رکھی جا سکتی ہے؟


سوال نمبر:2930
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی غیر محرم لڑکی سے ہم جماعت یا ہم مکتب ہونے کی وجہ سے دوستی رکھی جا سکتی ہے؟ مہربانی فرما کر رہنمائی کیجئے؟

  • سائل: حافظ عبدالصبورمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2016ء

زمرہ: معاشرت

جواب:

غیرمحرم لڑکیوں سے دوستی کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ ایسی دوستیاں بےشمار خرابیوں کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔ جواب کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

تعلیمی مقاصد کے لیے لڑکے اور لڑکی کا اکٹھا ہونا کیسا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔