دھوئے ہوئے کپڑوں پر منی کے داغ رہنے سے کیا کپڑے پاک ہیں؟


سوال نمبر:2942
السلام علیکم مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر کپڑوں پر منی یا وزی لگی ہو اور وہ دھونے والے کپڑوں میں رکھے ہوں اور ملازمہ اس کو مشین میں‌ ڈال کے یا پانی کے نیچے دھو دیئے لیکن جب سوکھنے پر پہنتے وقت دیکھا تو داغ وہیں لگے تھے اب پتا نہیں‌ اس نے مل کے دھوئے یا صرف پانی سے نکال لیے یا کسی بھی وجہ سے وہ داغ رہ گئے تو کیا کپڑے پاک ہونگے یا ناپاک ہونگے؟

  • سائل: محمد عثمان اکراممقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 18 نومبر 2013ء

زمرہ: طہارت

جواب:

اگر اچھی طرح مل کر دھونے سے بھی منی یا وذی کے صرف داغ باقی رہ جائیں تو کپڑا پاک ہو جاتا ہے، اجزاء باقی نہیں رہنے چاہیں، نشانات کا کوئی مسئلہ نہیں۔ یعنی جس داغ کو مٹانا مشکل ہواس کے رہ جانے سے بھی کپڑا پاک ہو جاتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔