کیا ابن عباس (رض) نے امیر معاویہ (رض) کو امیر المؤمنین کہا؟


سوال نمبر:2961
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو امیر المؤمنین کہا حوالہ: البدایہ والنہایہ، جلد 8، صحفہ 138 حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو امیر المؤمنین کہا۔ حوالہ تاریخ مدینہ ودمشق، جلد 8، صفحہ 17 اس بارے میں کچھ بتائیے کہ یہ بات کہاں تک درست ہے اور اس کتاب کی کیا شرعی حیثیت ہے؟

  • سائل: محمد تنویرمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 29 نومبر 2013ء

زمرہ: اسلامی تاریخ

جواب:

اس میں کوئی شک نہیں ہے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ امیر المؤمنین تھے۔ اس کا تو انکار نہیں کیا جا سکتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔