جواب:
سود فارسی زبان کا لفظ ہے۔ عربی میں اس کو ربو کہتے ہیں۔ کسی کو کوئی چیز دے کر اضافہ اور مدت متعین کر کے واپس لینا سود ہے۔ مثلا کسی کو ایک لاکھ دے کر اسے کہنا کہ آپ نے یہ اتنی مدت میں اتنے (ایک لاکھ دس ہزار) واپس کرنا ہے یہ سود ہے۔
منافع عربی زبان کا لفظ ہے، منافع بھی ہوتا تو اضافہ ہی ہے لیکن یہ جنس تبدیل ہوتی ہے۔ منافع جائز بھی ہے اور ناجائز بھی۔
مزید مطالعہ کے لیے درج ذیل سوالات اور کتب پر کلک کریں
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔