کیا موبائل پر بذریعہ میسج طلاق واقع ہو جاتی ہے؟


سوال نمبر:3095
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر شوہر موبائل پر بذریعہ ٹیکسٹ طلاق بھیجے جبکہ بیوی اس میسج کو وصول نہ کرے تو کیا اس صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی؟

  • سائل: کامران مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 15 فروری 2014ء

زمرہ: طلاق  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

اگر شوہر طلاق دے دے تو واقع ہو جاتی ہے خواہ بیوی وصول کرے یا نہ کرے۔ ہاں یہ ہے اگر بیوی کو معلوم ہی نہ ہو تو اس کو گناہ نہیں ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔