کیا غیر صاحبِ نصاب، صاحبِ نصاب کے ساتھ نفلی قربانی کر سکتا ہے؟


سوال نمبر:3189
مفتی صاحب السلام علیکم! اگر ایک قربانی کے حصہ داروں میں پانچ حصہ دار صاحبِ نصاب ہوں، اور دو صاحبِ نصاب تو نہ ہوں بلکہ ثواب کی نیت سے قربا نی کر رہے ہوں۔ کیا ان غیر صاحبِ نصاب کی قربانی، صاحبِ نصاب کے ساتھ ہو سکتی ہے؟ یعنی دو نفلی ہیں اور پانچ فرض ہیں۔ اس فرضی ونفلی میں فرق تو نہیں ہو گا؟

  • سائل: حبیب نوازمقام: متحدہ عرب امرات
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2014ء

زمرہ: قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

اس میں شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے، سب کی قربانی ہوجائے گی۔

جیسے ایک ہی بندہ سات حصوں والا جانور اکیلے قربان کر سکتا ہے، جبکہ اس کی واجب قربانی تو صرف ایک ہی ہوتی ہے۔ اسی طرح ایک بڑے جانور میں قربانی اور عقیقہ ایک ساتھ ہو سکتے ہیں۔ اس سے قربانی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سب کی قربانی ہو جائے گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔