پریشان کن خیالات سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے؟


سوال نمبر:3260
السلام علیکم! میری ۲ سال کی بیٹی ہے۔ چند دنوں سے بہت زیادہ روتی اور غصہ کرتی ہے۔ ہر وقت اور ہر بات پر چڑچڑی سی ہو گئی ہے۔ بہت مشکل سے رات میں سوتی ہے۔کبھی اچانک ڈر کے اُٹھ جاتی ہے اور روتی ہے۔ میں نے خواب میں دیکھا کوئی میری بیٹی کو قتل کرنا چاہتا ہے، مگر میں اس کو پکڑ لیتا ہوں اور باندھ لیتا ہوں۔گھر سے کانٹے بھی نکل رہے ہیں جو وظائف کرنے سے کافی کم ہوئے ہیں، لیکن ختم نہیں ہو پا رہے۔ از راہِ کرم کوئی حل تجویز فرمائیں۔

  • سائل: میرمقام: متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 12 جون 2014ء

زمرہ: وظائف

جواب:

پانچ وقت کی نماز ادا کریں اور اس کے بعد ذیل میں دیا گیا وظیفہ پڑھ کرپانی پر دم کر لیں، اس دم شدہ پانی کو کھانے پینے میں استعمال کریں اور گھر میں پاک جگہوں پر بھی اس کے قطرے گرا دیں۔ اس وظیفہ کے علاوہ جتنا ہو سکے درود وسلام کا ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا۔

وظیفہ درج ذیل ہے:

  1. سورۃ الفاتحہ
  2. آیت الکرسی
  3. سورۃ الاخلاص
  4. سورۃ الفلق
  5. سورۃ الناس
  6. سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 102 میں سے : وَمَا هُم بِضَآرِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِ اللّهِ.
  7. مذکورہ بالا میں سے سورۃ  الاخلاص تین مرتبہ باقی تمام ایک ایک بار اور اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود وسلام پڑھیں۔

    واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

    مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

    ✍️ مفتی تعارف

    یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔