کیا خود کو آلِ ہاشم کی طرف منسوب کرنا درست ہے؟


سوال نمبر:3269
السلام علیکم! میرے ابو کے بقول ہم لوگ ہاشمی ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہیں، لیکن ہمارے پاس کوئی شجرہ نہیں ہے جس سے یہ بات ثابت کی جا سکے۔ لوگ ہمیں سید پکارتے ہیں، اگر چہ ہم اپنے نام کے ساتھ سید کی بجائے احتیاطاً شاہ لکھتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟

  • سائل: محمد صابر انوار شاہمقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 10 جون 2014ء

زمرہ: فضائل و مناقبِ‌ اہلبیتِ اطہار

جواب:

نسب کا دار و مدار شہرت پر ہوتا ہے۔ شجرہ نسب کی ضرورت نہیں۔ شجرہ نسب تو جعلی بھی بن جاتا ہے۔ آپ اپنے والد صاحب کی بات پر اعتبار کریں۔ ’’سید‘‘ یا ’’شاہ‘‘ کوئی ذات نہیں ہے۔

اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

سید کون ہیں؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔