اگر پشاب کے ساتھ منی کے قطرے آئیں تو کیا غسل واجب ہوجاتا ہے؟


سوال نمبر:3294
السلام علیکم! اگر پیشاب کے ساتھ منی یا مزی کے قطرے آئیں تو کیا غسل واجب ہوجاتا ہے؟

  • سائل: دانیال قریشیمقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 07 جولائی 2014ء

زمرہ: غسل  |  طہارت

جواب:

پیشاب کے ساتھ منی یا مزی کے قطرے آنے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ بھی بیماری، چوٹ لگنے اور بوجھ اٹھانے یا اسی طرح کے کسی بھی کام میں بغیر شہوت کے منی نکل آئے تو غسل واجب نہیں ہوتا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔