صوفی شاعری کے الفاظ ہیں ’’در مرشد دا خانہ کعبہ‘‘ ان سے کیا مراد ہے؟ ہمارے کچھ دوستوں کے بقول یہ شرکیہ کلمات ہیں۔
.جواب:
’در مرشد دا خانہ کعبہ‘ کہنا نہ تو کفریہ جملہ ہے اور نہ ہی شرکیہ۔ یہ جملہ کہنے والا دراصل اس بات کا اظہار کر رہا ہے کہ اس کے مرشد کی درگاہ قابل احترام ہے۔ ایسے ہی جیسے اگر آپ کسی شخص کو تعظیماً قبلہ و کعبہ کہتے ہیں تو آپ کے علم میں ہوتا ہے کہ جسے آپ قبلہ و کعبہ کہہ رہے ہیں اسے تعظیم اور احترام دے رہے ہیں نہ کہ اسے سجدہ گاہ قرار دے رہے ہیں۔
توحید اور شرک کے مضامین کو سمجھنے کے لیے ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔