جواب:
اس مسئلہ کا سب سے بہترین حل یہ ہے کہ آپ اہلِ محلہ سے اپنے اعزازیہ یا تنخواہ کا مطالبہ کرلیں، کیونکہ آپ تن دہی سے یہ فریضہ انجام دے رہے ہیں تو اعزازیہ طے کرنے میں حرج نہیں۔
اگر آپ اعزازیہ طے نہیں کرنا چاہتے اور مسجد کے چندہ سے صرف آنے جانے کا خرچ لینا چاہتے ہیں تو بھی یہ بات اہلِ محلہ کے علم میں لانا ضروری ہے۔ شرعی طور پر ایسا کرنے میں کوئی ممانعت نہیں مگر اس کا حساب کتاب رکھنا ضروری ہے۔ تاکہ کسی بھی طرح کی خوردبرد نہ ہوسکے، اور نہ ہی آپ کو مستقبل میں اس حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔