جواب:
بینک سے قسطوں پر گاڑی لینا جائز ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ بینک سے یہ طے کرلیں کہ گاڑی کی کُل قیمت کتنی مدت تک ادا کرنی ہے اور ماہانہ یا سالانہ کتنی قسط ادا کرنی ہے۔ بینک جس کمپنی سے گاڑی لے رہا ہے، اس سے تمام معاملات بینک طے کرے۔ بینک کمپنی کو یکمشت ادائیگی کرے یا قسطوں میں، آپ کا اس سے کوئی تعلق نہ ہو۔
انشورنس کے بارے میں مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے:
انشورنس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔