جواب:
آپ کا بیان کردہ خواب ایک نیک، بابرکت اور مبارک خواب ہے۔ بیان کردہ خواب میں آپ اور آپ کے بچوں کے صحیح العقیدہ، دیندار اور مخلص مسلمان ہونے کی طرف اشارہ ہے۔ یہ خواب اس بات کا بھی ثبوت کہ ہے رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ کا تعلق اطاعت، ادب اور تعظیم کا ہے۔ اللہ پاک اس تعلق کو مزید مضبوط بنائے۔
خواب کی حقیقت یہ ہے کہ کسی خواب یا رویائے صالحہ کا انکار جہالت اور لا علمی ہے، اور خواب کے وجود اور تصور کا صراحتًا انکار کر دینا کفر ہے۔ اس لئے کہ خواب کا وجود قرآن کریم اور خود سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔