اگر سسر بہو سے اظہارِ خلوت کرے تو بیٹے کے نکاح‌ کا کیا حکم ہے؟


سوال نمبر:3430
السلام علیکم! ایک شادی شدہ بیٹے کا باپ (رنڈوا، عمر 70 سال) پہلے بہوکی ماں، پھرکام والی عورت اور پھر سیدھا بہو پہ لائن مارتا ہے، اورسب سے اظہارِ خلوت بھی کرچکا ہے، جبکہ ابھی تک کیا کچھ نہیں۔ اس سے بیٹے کا نکاح تو متاثر نہیں ہوا؟ اوراب بیٹا باپ کو دوسرے بیٹوں کے ساتھ رہنے کیلیے بھیج دیتا ہے، تاکہ ادھر آئندہ ایسا مسئلہ نہ ہو۔ اس صورت میں بھی اس بیٹے کو باپ کی خدمت کرنی اور خرچہ وغیرہ دینا چاہیے؟

  • سائل: راشد علیمقام: کشمور
  • تاریخ اشاعت: 24 دسمبر 2014ء

زمرہ: حرمت مصاہرت

جواب:

آپ نے اپنے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکورہ بزرگ نے اپنی بہو سے صرف باتوں کی حد تک کوئی چھیڑخانی کی ہے یا باقاعدہ شہوت کے ساتھ اسے چُھوا ہے۔ اگر اس نے اپنی بہو سے شہوت کے ساتھ قربت اختیار کی اور بوس و کنار وغیرہ کیا ہے، تو پھر اس کی بہو اس کے بیٹے پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوگئی ہے۔ لیکن اگر اس نے صرف باتیں کی ہیں اور عملی طور پر ایسی کوئی حرکت نہیں کی، تو پھر ضروری ہے کہ بہو کو آئندہ اس شخص کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔

والدین کی خدمت کرنا اور ان کا خرچ اُٹھانا بے شک اولاد کی ذمہ داری ہے، اور اولاد کو یہ ذمہ داری ہر حال میں ادا کرنا ہوتی ہے۔ ہماری دانست میں اگر مذکور شخص کی شادی کر دی جائے، تو یہی سب سے بڑی خدمت ہوگی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔