جواب:
باجماعت نماز سے پہلے اقامت کہنا سنت ہے۔ سہواً یا بھول کر کسی سنت کے رہ جانے کی صورت میں نماز ہو جاتی ہے۔ اگر ناداستہ طور پر اقامت کہے بغیر امام صاحب تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز شروع کر دیں تو نماز ہوجاتی ہے۔ بغیر اقامت کہے شروع ہونے والی نماز توڑنے کی ضرورت نہیں مکمل کر سکتا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔