خواب میں‌ کتے کے کاٹنے کی تعبیر کیا ہے؟


سوال نمبر:3526
السلام علیکم! خواب میں تین کتّوں کا ایک ساتھ بائیں ہاتھ کو منہ میں ڈال لینا اور کاٹنا پھر میرا ان کو بائیں ہاتھ سے زمین پر پٹخ پٹخ کے مار دینا۔ اس دوران ان کا گوشت میرے منہ میں جانا اور میرا اُس کو تھوکنا۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟

  • سائل: عرفان اکرممقام: کامونکے
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2015ء

زمرہ: خواب اور بشارات

جواب:

آپ کے بیان کردہ خواب کی تعبیر یہ ہے کہ محتاط رہیں اور اپنی حفاظت پر توجہ دیں۔ مخالفین کسی بھی طرح سے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔