نل بندی (عورتوں کا آپریشن) کروانا کیسا ہے؟


سوال نمبر:3532
السلام علیکم! تین، چار بچوں کی پیدائش کے بعد مزید بچوں کی خواہش نہ چاہتے ہوئے عورت کا آپریشن (BTL (Bilateral Tubal Ligation کروانا شرعی طور پر کیسا عمل ہے؟ عورت پر اسکے اثرات کیا ہونگے؟ رہنمائی فرما دیجیئے۔ شکریہ

  • سائل: لیاقت علی اعوانمقام: سکھر
  • تاریخ اشاعت: 16 مارچ 2015ء

زمرہ: ضبط تولید  |  جدید فقہی مسائل

جواب:

بچوں کی پیدائش میں وقفے یا چند بچوں کے بعد عورت کی صحت کے پیش نظر ہمیشہ کے لیے نل بندی کروانا شرعاً جائز ہے، تاہم عورت کی صحت پر اس کے ہونے والے اثرات کے بارے میں کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ ضروری ہے۔ اس کی مزید وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:

خاندانی منصوبہ بندی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔