منی کی کتنی مقدار کے اخراج سے غسل واجب ہوتا ہے؟


سوال نمبر:3534
السلام علیکم! احتلام کی کتنی مقدار خارج ہو تو غسل واجب ہوتا ہے؟ (مردوں کے لیے)

  • سائل: عبید بٹمقام: نامعلوم
  • تاریخ اشاعت: 16 مارچ 2015ء

زمرہ: غسل  |  طہارت

جواب:

شہوت کے ساتھ مطلقاً منی کا نکلنا ناقضِ غسل ہے اور اس کی وجہ سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے:

الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ

پانی کا استعمال پانی نکلنے سے ہے (یعنی غسل اس صورت میں واجب ہوگا جب انزال ہو)

مسلم، الصحيح، الحيض، باب انما الماء من الماء، رقم: 343

اس لیے پانی یعنی مادۂ منویہ کے انزال سے پانی یعنی غسل واجب ہوجاتا ہے۔ یہ حکم مطلق ہے، اس میں کسی خاص مقدار کی قید نہیں۔ لہٰذا جب منی شہوت کے ساتھ نکلے تو غسل واجب ہو جاتا ہے، خواہ اس کی مقدار کم ہو یا زیادہ۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔