سُنی لڑکی اور لڑکے کا نکاح خوان اگر غیرسُنی ہو، تو کیا نکاح‌ قائم ہوجائے گا؟


سوال نمبر:3548
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں سنی ہوں اور ان کا نکاح خوان شیعہ ہو تو کیا نکاح قائم ہوجائے گا؟

  • سائل: شاہد علی کھوسومقام: جامشورو
  • تاریخ اشاعت: 31 مارچ 2015ء

زمرہ: نکاح

جواب:

شرعاً عاقل اور بالغ لڑکے اور لڑکی کا دومسلمان گواہوں کی موجودگی میں طے شدہ حق مہر کے عوض رضامندی سے ایجاب و قبول کرنا نکاح کو قائم کردیتا ہے۔ خطبہ نکاح سنت اور باعث برکت ہے۔ خطبہ پڑھنے والا کوئی بھی ہو، ایجاب و قبول سے نکاح قائم ہوجائے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: عبدالقیوم ہزاروی

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔