جواب:
مسجد نبوی میں اولین نماز کونسے وقت کی ادا کی گئی؟ اس بارے کوئی حتمی اور یقینی رائے قائم کرنا مشکل ہے۔ البدایۃ والنہایۃ، سیرت ابنِ ہشام، طبقات ابنِ سعد، تاریخ طبری، تاریخ ابنِ خلدون، تاریخ مسعودی اور دیگر کتبِ سیرت و تاریخ میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ مسجد نبوی کی تعمیر کے بعد اس میں اولین نماز کونسی ادا کی گئی۔ تاہم حضور صلیٰ اللہ علیہ وسلم کے مدینہ طبیہ تشریف لانے کے بعد آپ کا مسجد کی تعمیر کا خصوصی اہتمام کرنا، تعمیر و ترقی میں بذاتِ خود شریک ہونا اور نہایت مختصر عرصے میں تعمیر کا تکمیل پذیر ہونا ہر سیرت نگار نے بیان کیا ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔