جواب:
حالتِ سجدہ دونوں پاؤں کی میں کم از کم تین تین انگلیوں کے پیٹ زمین پر لگنا ضروری ہے۔ اگر پاؤں اٹھ جائیں تو نماز ہوجائے مگر کراہت کے ساتھ ہوگی۔ گویا سجدے میں پاؤں زمین سے اٹھانا مکروہ ہے۔
چار رکعات والی سنت نماز کی آخری دو رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ ملانا واجب ہے۔ اگر یہ رہ جائے تو سجدہ سہو کرنا ضروری ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔