کیا سید قرض کی ادائیگی کے لیے زکوٰۃ لے سکتا ہے؟


سوال نمبر:3589
السلام علیکم! کیا کسی مرحوم سید کا قرض اس کے رشتہ دار یعنی کزن وغیرہ اپنے مال پر نکالی گئی زکوٰۃ سے ادا کرسکتے ہیں؟

  • سائل: محمد اسلممقام: اسلام آباد، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 30 اپریل 2015ء

زمرہ: زکوۃ

جواب:

اگر فوت شدہ شخص آلِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہے اور اس کے ورثاء میں سے کوئی اس کا قرض ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، تو زکوٰۃ کے پیسوں سے اس کا قرض ادا کیا جاسکتا ہے۔ یہ اس کے لیے نیکی و ثواب کا باعث بنے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔