جواب:
اگر زید کے اہل و عیال اپنے اصلی گھر میں ہیں اور ملازمت کی جگہ پر اس کے ساتھ رہائش پزیر نہیں، بلکہ ملازمت کی جگہ زید کی عارضی رہائش ہے اور اصل گھر سے ملازمت کی جگہ کا فاصلہ اڑتالیس (48) میل یا تقریباً سوا ستتر (77.14) کلومیٹر سے زائد ہے تو زید جب بھی وہاں پندرہ (15) دن سے کم قیام کا ارادہ کرے گا، مسافر رہے گا اور قصر نماز پڑھے گا۔ اگر پندرہ (15) دن یا اس سے زیادہ رہنے کا ارادہ کرلیا تو وہ مقیم ہوجائے گا اور نماز پوری پڑھے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔