کیا طلاق کی مؤثریت کے لیے بیوی کی رضامندی ضروری ہے؟


سوال نمبر:3662
السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر بیوی کی مرضی نہ ہو اور شوہر طلاق دے تو کیا طلاق واقع ہو جاگی؟ بیوی طلاق نہیں چاہتی تھی اور اس کے ساتھ رہنا چاہتی تھی۔ طلاق کو دو سال کا عرصہ ہو چکا ہے۔

  • سائل: عظمی چوھدریمقام: برطانیہ
  • تاریخ اشاعت: 16 جون 2015ء

زمرہ: طلاق

جواب:

شوہر جب بلا جبر و اکرہ، ہوش و حواس میں طلاق دے تو طلاق واقع ہوجاتی ہے، خواہ بیوی طلاق چاہتی ہو یا نہ چاہتی ہو۔

آپ نے اپنے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ شوہر نے بیوی کو طلاقِ رجعی دی، طلاقِ بائن دی یا طلاقِ مغلظہ دی؟ اگر سوال میں مکمل حالات و واقعات لکھ کر ارسال کیئے جائیں تو طلاق کے واقع ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرنا آسان ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی: محمد شبیر قادری

✍️ مفتی تعارف

یہ فتویٰ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے مستند علمائے کرام نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی نگرانی میں جاری کیا ہے۔ تمام فتاویٰ کو قرآن و سنت کی روشنی میں تحقیق و تنقیح کے بعد جاری کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی تعلیمات کی سچی اور قابلِ اعتماد رہنمائی عوام تک پہنچ سکے۔